اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے حقوق بشر کمیشن کے رکن یوسف المحافظہ نےتاکید کی ہے کہ بحرین کے علاقے البلاد القدیم کے رہنےوالے محمود مبارک کو سکیورٹی فورسز نے چھرے دار گولیوں سے زخمی کر دیا ہے۔یوسف المحافظہ کے کہنے کے مطابق حقوق بشر تنظیم نے تاھم ۶۵ عام بحرینی شہریوں کو چھرے دار گولیوں سے زخمی کیے جانے کی رپورٹ پیش کی ہے۔جمعیت الوفاق نے بھی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے مزدور جان بوجھ کر لوگوں کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنا کرانہیں زخمی کرتے ہیں گزشتہ ہفتے شب جمعہ کو دسیوں افراد براہ راست چھرے دار گولیوں کا نشانہ بننے سے زخمی ہوئےہیں۔................242
20 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 443313
آل خلیفہ حکومت کے عناصر نے بحرین کے ایک شہری کو چار میٹر کے فاصلےسے چھرے دار گولیوں کا نشانہ بنا کر برے طریقے سے زخمی کر دیا ہے۔